• news

بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سے معطل ہو جائیں گی: اعتزاز

لاہور (خبر نگار) اعتراز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہو جائیں گی۔ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔ پراسیکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا۔ ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی۔ سائفر کیس میں ملزم کے گواہان کو نہیں بلوایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن