• news

انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ فواد چوہدری 4 نومبر 2023ء میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں، زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن