توشہ خانہ کیس میں واضح تھاچیزیں جمع نہیں کرائی گئیں:فیصل کریم کنڈی
اسلام آ باد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں واضح تھا کہ چیزیں جمع نہیں کرائی گئیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا، عدالتی فیصلہ تو ماننا پڑے گا، چاہے ٹھیک ہو یا غلط۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل تیاری کرکے عدالتوں میں نہیں جاتے، عدالتوں میں سیاسی تقریریں نہیں ،دلائل دینے پڑتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کا کیس تو بہت مضبوط تھا، ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا ہے۔