• news

عام انتخابات کیخلاف سینٹ قرارداد پر سینیٹر بہرہ مند تنگی پیپلز پارٹی سے فارغ  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا۔ پیپلز پارٹی کے ضلع چارسدہ کے صدر نعیم خان عمرزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سینیٹر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ بہرہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کی اور سینٹ اجلاس میں پارٹی بیانیئے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے  پارٹی کارکنان کے علاوہ من پسند افراد کو نوکریاں اور فنڈز دیئے۔ یاد رہے کہ پانچ جنوری کو سینٹ نے ملک میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے قرارداد کی مخالف نہیں کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان اور نگران وزیراطلاعات  مرتضی سولنگی نے قرارداد کی مخالفت کی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے رکن گردیپ سنگھ قرارداد پر رائے شماری کے دوران خاموش رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن