امارات کے وزیر تجارت دوروزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(خبرنگار)متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی دوروزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے نگران وفاقی وزیر تجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے متحدہ امارات کے وزیر ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر استقبال کیانگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کے دورہ سے پاک امارات باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی