ز رمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 89لاکھ ڈالرز کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) ز رمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 89لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق 26جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 34کروڑ14لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 13ارب 26کروڑ 25لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 5کروڑ 40لاکھ ڈالر کی کمی سے 8ارب 27کروڑ5لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 8ارب 21کروڑ65لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ49لاکھ ڈالر کی کمی سے 5ارب 7کروڑ9لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 5ارب 4کروڑ60لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی بیرونی اور قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔