• news

میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہوگا:رانا مبشر اقبال 

لاہور(نیوز رپورٹر)امیدوار قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال نے کہا میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہوگا کیونکہ سابق ادوار میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے اور مہنگائی پر کنٹرول رکھا۔ معیشت پروان چڑھی ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ سڑکوں کا جال بچھایا۔ سی پیک پاور پلانٹس پر خصوصی توجہ دی۔اورنج ٹرین میٹرو بس جیسے عظیم منصوبے دئیے ۔

ای پیپر-دی نیشن