• news

نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘ایک ڈاکو ہلاک ‘2ساتھی فرار

لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی کے علاقے میں مبینہ  پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوفرار ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پاک عرب سوسائٹی میں واقع گھر میں تین ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنالیا۔محلے داروں کی 15پرکال موصول ہونے پر سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور نشتر کالونی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ ‘ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا ساتھی ہلاک جبکہ ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا۔دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن