• news

فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاء سے محروم 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی راہزنی اور چوری کی  متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے شہریوں  سے لاکھوں روپے پانچ موٹرسائیکلیں چھین لی۔ تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے قریب دن دہاڑے ڈاکووں نے بینک سے رقم لے کر آنیوالے شہری جاویدسے 17 لاکھ روپے‘ڈاکو شادی سے واپس آنیوالے شہری برکت سے 2لاکھ50ہزار رقم اور مالیت کے طلائی زیورات لو‘ڈاکو بلال احمد اوراسکی  بیوی سے نقدی اور موٹرسائیکل‘ موبائل‘ ڈاکو مریدکے بنگلہ پلی کے قریب علی رضا سے نقدی موبائل ‘ڈاکو تاجر عبدالغفار سے ساڑھے تین لاکھ روپے رقم اور موبائل ‘ڈاکو بشار ت علی سے4لاکھ روپے اور موبائل چھین کر فرارہوگئے۔ مختلف علاقوں سے ڈاکوپانچ موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن