رواں ماہ منشیات فروشوں کیخلاف 3650 مقدمات ‘ 3660 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے سال رواں کے پہلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، جنوری2024 کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 6500 ریڈز کیے گئے، 3650 مقدمات درج اور 3660 ملزمان گرفتار ہوئے، 2030 کلو گرام چرس، 39 کلو ہیروئن، 08 کلوگرام آئس اور 60400 لٹر شراب برآمد کی گئی، 286 ملین کیش،92 تولہ سونا، 263 ملین کا مال مسروقہ، 1550 موٹر سائیکل و گاڑیاں، 730 موبائل فون اور 170 مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم میں ملزمان سے 2855 پسٹل، 252 رائفلز، 35 ریوالور،231 بندوقیں اور 118 کلاشنکوف برآمد ہوئے، 8310 اشتہاری مجرمان، 5870 عدالتی مفروران اور 2266 ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔