• news

سیف سٹی کی مدد سے خاتون کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیورگرفتار

لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی ترجمان کے مطابق خاتون نے ایم ایم عالم روڈحسین چوک سے آٹو رکشہ کرائے پر لیا،اچھرہ کے قریب خاتون نے گھر پہنچنے پر سامان اتارا اور گھر میں رکھنے گئی، رکشہ ڈرائیور موقع سے بقیہ سامان ،لیپ ٹاپ سمیت فرار ہو گیا۔ سیف سٹی ٹیم نے رکشے کے روٹ کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور ڈھونڈ نکالا۔اچھرہ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے سامان برآمد کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن