• news

 تاجروں کی طرف سے ملنے والی محبت کا زندگی بھر مقروض رہوں گا: عمران صابر

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)  میاں عمران صابر ڈوگرکی بازار میں تاریخی ریلی نے ہواوں کارخ موڑ دیا۔تاجروں نے جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا۔دکانداروں نے نوٹوں اور پتیوں کی بارش کر دی۔ خانقاہ ڈوگراں میں تاجروں کی تمام تنظیموں کی جانب سے تاریخی استقبال نے امیدوار پی پی 144میاں عمران صابر ڈوگر کی الیکشن کمپین کا چار چاند لگا دئیے۔ ہزاروں افراد کی ریلی اور تاجروں کی بھر پور سپورٹ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ عمران صابرکا کہنا تھا کہ تاجروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور تاریخی استقبال کا پوری زندگی مقروض رہوں گا۔کامیاب ہو کر انفراسٹرکچر‘صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن