• news

رزق حلال کے حصول کو ترجیح قرار دیا جائے : افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدرنے آئی پی پی کے ضلعی سینئر نائب عبدالمناف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ محلہ ہنجرانوالہ مقامی شاپ کا افتتاح کیا اس موقع پر میاں بلال محمود اور اہل علاقہ موجود تھے، اس موقع پر خیر و برکت کی خصوصی دعا کی گئی جبکہ میاں افضال حیدر اورعبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ اللہ تعالیٰ حقیقی رازق ہے جس نے انسانوں کو بے شمار وسیلے فراہم کررکھے ہیں جن کے ذریعے عملی کوشش سے انسان اپنی اور اہل خانہ کی بہترین کفالت کر سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ رزق حلال کے حصول کو ترجیح قرار دیا جائے اوراسلامی تجارتی اصولوں کو اپنایا جائے جس سے یقینا خیر و برکت کے ذریعے کاروبار کو وسعت ملے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن