سائوتھ ایشین گیمز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چودھویں سائوتھ ایشین گیمز ایک بار پھر تاخیر کاشکار ہونے کا امکانات بڑھ گئے، پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرے یا نہیں؟ وزارت خارجہ سے سیف گیمز کی میزبانی بارے رہنمائی لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سیف گیمز سٹیرینگ کمیٹی کا اہم اجلاس نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈشعیب کھوسو صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عابد قادری، سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمودسمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ساوتھ ایشن گیمز کی میزبانی، انعقادمیں درپیش رکاوٹوں کا جازہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ سے راہنمائی لی جائیگی ۔ وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوایا جائیگا ۔ اجلاس میں سیف گیمز کی کے انعقاد اور پاکستان کے دنیا میں گیمز کے ذریعے سافٹ امیچ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ سیف گیمز میں جنوبی ایشیائی ممالک کے پانچ ہزاراتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے۔ پاکستان نے مارچ 2024میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے ۔ سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائیگا۔