• news

میاں صاحب نہ کھپے، تخت لاہور کا بوجھ عوام غربت کی صورت میں اٹھا رہے ہیں: بلاول

 شکار پور (نیٹ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے معاشی پلان تیار کرلیا، عوام جانتے ہیں ملک کو مسائل سے صرف پی پی ہی نکال سکتی ہے۔ شکار پور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ پی پی کے مخالف آپ کو نفرت کی سیاست میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، آپ کو مذہب، لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر میں آٹھ فروری کو منتخب ہوکر تقسیم اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کردوں گا، لوگ جانتے ہیں۔  ہم سازش کی سیاست کو نہیں مانتے، ہم کہتے ہیں نہ کھپے نہ میاں صاحب کھپے، لوگ جانتے ہیں مسائل کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے۔ میں وزیراعظم بن کر غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کروں گا، میری اپیل ہے کہ شکار پور سے مجھے سوفیصد سیٹیں ملنی چاہئیں۔ ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ جلسے کے آخر میں آصفہ بھٹو نے وزیراعظم بلاول کے نعرے بھی لگوائے اور اپنی تقریر میں کہا کہ اگر معاشی بحران کا خاتمہ کرنا ہے تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔ سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے معاشی نقصان ہورہا ہے او اگر آپ 8 فروری کو میرا ساتھ دیتے ہیں تو میں آپ کا وزیر اعظم بن کر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔ ہمارا ماضی گواہ ہے اور لوگ کہتے ہیں پی پی آئے گی روزگار لائے گی۔ اس الیکشن میں حصہ لینے والی باقی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں۔ انہوں نے سیاسیت کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا ہے جس سے پاکستان اور اس کی معیشت کو ہو رہا ہے، ان کی لڑائی کا بوجھ آپ مہنگائی، بے روزگاری، غربت کی صورت میں اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست اور سیاسی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ میں آپ کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں آپ میرا ساتھ دیں‘ آپ کے جو مسائل ہوں گے ساتھ بیٹھ کر حل نکالوں گا۔ مجھے اکثریت دلائیں آپ کے مسائل حل کرنا آسان ہو گا۔ تیر پر ٹھپہ لگا کر میرے امیدوار کو کامیاب کرائیں۔ سندھ میں نفرت کی سیاست شروع کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں۔ عوام چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو روزگار دے سکے۔ میں بلاتفریق آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ آپ اٹھا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی تین نسلوں سے غربت کا مسئلہ حل کر رہی ہے۔ کوئی مذہب ‘ لسانی اور فرقہ وارانہ سیاست پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارا جیکب آباد میں جلسہ تھا۔ پی پی کا جلسہ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جلسے میں شرکت کی۔ جلسے میں کثیر تعداد میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔ پی پی نے دس نکاتی منشور بنایا ہے۔ غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔ جن اضلاع میں صحت کے مفت ادارے نہیں بنے وہ ہم بنائیں گے۔ اگر ہماری حکومت بنی تو مزدور کی تنخواہ کو دگنا کر دیں گے۔ تین سو یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے۔  بھوک  مٹاؤ پروگرام کے ساتھ ہم بھوک کا مقابلہ کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن