تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات موخر‘عام الیکشن کے بعد نئی تاریخ کا اعلان ہو گا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات موخر کر دیئے۔ فیڈرل چیف الیکشن کمشنر رئوف حسن نے جاری نوٹیفیکیشن میں کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن اب عام انتخابات کے بعد منعقد کئے جائیں گے، تئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔ پارٹی ارکان نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی ہے۔