• news

عارف علوی نے سندس فاؤنڈیشن کراچی سینٹر کا افتتاح کردیا

لاہور(کامرس رپورٹر)صدر مملکت عارف علوی نے سندس فاؤنڈیشن کراچی سینٹر کا افتتاح کیا ۔ تھیلے سیمیا اورہیمو فیلیا کے مفت علاج کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ اس سینٹر کے افتتاح کیلئے صدر مملکت کی آمد پر سندس فاؤنڈیشن کے صدرمحمد یاسین خان ، پیٹرن سہیل وڑائچ ، ڈائر یکٹر خالد عبا س ڈار ، سیکرٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیو ژن اتھارٹی ڈاکٹر در ناز جمال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ایئر مارشل ریٹا ئرڈ آفتاب حسین نے بریفنگ دیتے ہو ئے صدر مملکت کو بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن عرصہ 26سال سے تھیلے سیمیا ، ہیمو فیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے مفت علاج میں مصروف عمل ہے ۔ صدر مملکت نے سندس فاؤنڈیشن کے صدر محمد یاسین خان اور عملے کے دیگرارکان کی خدمات کو بھی سراہا ۔صدر مملکت عارف علوی نے مریض بچوں کی اوران کے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور ان میں تحائف تقسیم کیے ۔

ای پیپر-دی نیشن