ڈاکٹر سعید شفقت کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ،ایجنڈا پیش
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) مرکزی دفتر میں چیئر پرسن ڈاکٹر سعید شفقت کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر کے 86واں اجلاس ہوا۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے اجلاس میں بورڈکی منظوری کیلئے ایجنڈے پیش کیے۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پیف نے پارٹنرسکولوں کو طلبا ء کی مد میں ملنے والی ماہانہ فیسوں میں اضافے کے ایجنڈے پربورڈ ممبران کو آگاہ کیا کہ سال 2015 سے اب تک ماہانہ فیسوں میں اضافہ نہیں ہوا۔