• news

محسن نقوی ،عامر میر کیلئے ملتان ، فیصل آباد پریس کلب کی جانب سے لائف ممبر شپ کا اعلان

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کیلئے ملتان اور فیصل آباد پریس کلب کی جانب سے لائف ممبر شپ کا اعلان۔ دونوں پریس کلبز کی جانب سے یہ اعلان پنجاب حکومت کی صحافی برادری کیلئے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔ فیصل آباد پریس کلب اور ملتان پریس کلب کے صدر نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کیلئے پریس کلبز کی لائف ممبر شپ کے اعلان کے ساتھ پنجاب کی صحافی برادری کیلئے کاوشوں پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات کو فیصل آباد اور ملتان پریس کلبوں کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ای پیپر-دی نیشن