فیصل آباد میں اوباش ملزموں نے 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش ملزمان نے دو خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں اوباش پراپرٹی ڈیلر اعجاز نے کرایہ کا مکان دکھانے کے بہانے (ص) کو طارق آباد بلایا اور اسے ایک خالی مکان میں لے جا کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 409 گ ب کی رہائشی (ا)گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران دو اوباش ملزمان گھر میں گھس گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔