• news

علیم خان کی سیاسی ٹیم کا حصہ ہونا باعث فخر ہے 

استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد کے صدرچوہدری عبدالرئوف ممتازکاروباری شخصیت ہیں۔پارٹی تنظیم اور ملکی سیاست کے حوالے سے حالیہ دنوں میں نوائے وقت کے ساتھ ہونے والی ان کی گفتگو نذر قارئین ہے۔ 
س۔ آپ نے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کس بنیاد پرکیا۔  
ج۔ مجھے علیم خان صاحب کے ساتھ کام کرتے بہت وقت گزرچکا ہے وہ پاکستان سے محبت کرنے والے ایک مخلص اور بڑا ویژن رکھنے والی شخصیت ہیں جو ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے کی نہ صرف بات کرتے ہیں بلکہ اس کے لئے مسلسل اپنا عملی کردار بھی ادا کررہے ہیں میں نے بھی اسی جذبے کے ساتھ آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے علیم خان کی سیاسی ٹیم کا حصہ ہونا میرے لئے باعث فخر ہے۔
س۔ ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آئی پی پی کا کیا ویژن ہے ؟ 
ج۔ آئی پی پی کا منشور بہت واضح ہے ہم نے پاکستان کو مضبوط اوراس کی معیشت کو بہتر سے بہتر بنانا ہے  سیاستدان اور سیاسی جماعتوں کے مابین عرصہ دراز سے جاری جنگ کے باعث ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں اس روایت کو ختم کرنا ہے ہم نے پاکستان کو اتنا خوبصورت اور سیاسی، دفاعی و معاشی طورپرمضبوط بنانا ہے کہ دنیا ہم پر رشک کتت ہم سیاستدانوں کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کریں گے  لہم مہنگائی بیروزگاروری کو ختم کرکے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے  امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو ختم کریں گے چاہتے ہیں کہ غریب بھی باعزت زندگی بسر کرسکے اسی لئے ہماری پارٹی نے کم سے کم تنخواہ پچاس ہزار مقرر کرنے کی بات کی ہے۔
س۔ یہ بتائیں کہ آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی قیادت میں کیا فرق ہے ؟ 
ج۔ میں دیگر جماعتوں کی قیادت کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں کا کہ آئی پی پی کی قیادت سیاست میں پیسے بنانے کے لیے نہیں ملک کو مضبوط بنانے کے لیے سامنے آئی ہے یاد رکھیں جذبہ اور لگن سچی ہو تو منزل ضرور ملتی ہے۔
س۔ آج کی جماعت کی سینئر لیڈرشپ پی ٹی آئی میں نمایاں طور پر کارکنوں کے ساتھ تھی کیا آئی پی پی کو پی ٹی آئی جیسا رسپانس مل سکے گا ؟ 
چوہدری عبدالرئوف۔ تحریک انصاف تبدیلی کی سوچ کے تحت وجود میں آئی تھی لوگ عمران خان کی محبت میں نہیں تبدیلی کی سوچ کے باعث باہر نکلے تھے لیکن عمران خان نے قوم کو بری طرح سے مایوس کیا تحریک استحکام پاکستان میں شامل ہونے والے بھی تبدیلی کی سوچ کے باعث شامل ہورہے ہیں اسلام آباد میں نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ آئی پی پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ 
س۔ ملکی مسائل بڑھنے کی کیا وجہ ہے اور ان کا حل کیسے ممکن ہے ؟
چوہدری عبدالرئووف۔جب ملک کا سربراہ ہی ملک سے مخلص نہ ہو یوٹرن پر یو ٹرن لے تو بتائیں ملک کیسے ترقی کرے گا پاکستان 25 کروڑ آبادی کا ملک ہے اوراس کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے  ملک بہترین افرادی قوت کے ساتھ معدنی وسائل سے مالامال  ہے ہمارے لوگ انتہائی ذہین اور محنتی ہیں جو باہر ممالک میں جاکر کام کرتے ہیں تو دنیا ان کی معترف رہتی ہے پاکستان میں نوجوانوں کو ملازمتیں نہیں ملتیں اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع نہیں فراہم کیے جاتے آئی پی پی کو موقع ملا تو اپنے لوگوں پر انحصار کرتے ہوئے تعمیر وطن کریں گے قیادت نیک نیت ہو تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان معاشی طاقت نہ بنے۔
س۔ 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں آئی پی پی کی حکمت عملی کیا ہے ؟ 
ج۔ ہماری پارٹی نے این اے 48 میں آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کی حمایت کا اعلان کردیاان جیسے کئی امیدوار ایسے ہیں جو آزاد لڑ رہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ ان کی انڈرسٹینڈنگ ہے کہ وہ کامیابی کے بعد آئی پی پی کا حصہ ہوں گے۔
س۔ وفاقی دارالحکومت اور اس کے شہری مسائل کے حل کے حوالے سے آئی پی پی کا کیا پروگرام ہے ؟ 
ج۔  اسلام آباد دنیا کا خوبصورت ترین کیپٹل ہے اور پاکستان کا چہرہ ہے بدقسمتی ہے کہ اسلام آباد میں مقامی سطح کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی گئی اگر سارا بوجھ سی ڈی اے پر ڈالیں گے تو اسلام آباد اور اس کے شہریوں کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے اس لئے وفاقی دارالحکومت کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد میں میئر اور مقامی حکومت کا مضبوط نظام ناگزیر ہے شہر کے روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری ، پینے کے صاف پانی ، صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور سیوریج سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے انتخابات میں کامیابی کے بعد اگر آئی پی پی حکومت کا حصہ بنتی ہے تو ہم کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوں اور لوگوں کے مسائل کا حل ہو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آئی پی پی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن