9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج پھر ہو گی
لاہور (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں (آج) تین فروری تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔