• news

حیدرآباد شہر اب بدمعاشی برداشت نہیں کرے گا: خالد مقبول

حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ اب یہ شہر بدمعاشی برداشت نہیں کرے گا۔ دیکھ لو پاکستان والو آج پکا قلعہ کا گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا۔ آج تیر کے دفن ہونے کا دن ہے۔ آج یہ شہر وارننگ دینے آیا ہے۔ حیدرآباد کے جیالے نکل آئے ہیں۔ وہ خواب جو ہم دیکھ رہے تھے اس کی تعبیر حیدرآباد دے رہا ہے۔ حیدرآباد نے آج قوم کی عزت رکھ لی ہے۔ حیدرآباد کو نہ پہلے کوئی فتح کرسکا اور نہ اب کوئی کر پائے گا۔ حیدرآباد جیسا جلسہ ابھی تک الیکشن مہم میں نہیں ہوا۔ آج حیدرآباد کے انتخابات کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ حیدرآباد میں پتنگ کے سوا ہر نشان کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے۔ پیپلزپارٹی تمہیں چھوڑا نہیں جائے گا۔ قوم تم سے پندرہ سال کا حساب لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن