• news

ڈالر کی قیمت 13 پیسے بڑھ گئی‘ سونا 1400 روپے تولہ مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 279.40 روپے کی سطح سے  بڑھ کر 279.50روپے ہوگیا۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر13 پیسے  اضافے سے 281.08 روپے سے بڑھ کر 281.21روپے ہوگئی۔ یورو کی قیمت فروخت7پیسے گھٹ کر 303.68 روپے  ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت1.73 روپے کے اضافے سے358.19 روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 75.02روپے پر برقرار رہی۔ تاہم یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 1 پیسہ بڑھ کر 76.98روپے رہی۔ دوسری طرف بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2074ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں  جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت1400روپے کے اضافے سے 217700روپے ہو گئی۔ جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی1201روپے کے اضافے سے186643روپے ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن