اماراتی ہم منصب سے مذاکرات: سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہمی پر غور کیا گیا: گوہر اعجاز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسلام آباد میں تجارتی مذاکرات ہوئے۔ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وفد کے ہمراہ یو اے ای کے ہم منصب سے مذاکرات کئے۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ مذاکرات میں یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسان طریقہ کار طے کیا جا سکتا ہے۔