احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر چھٹیوں کی درخواست دیدی
اسلام آباد) نمائندہ نوائے وقت ( احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹی مانگی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے ، درخواست میں کہا ہے کہ کام کی نوعیت اور دبا کی وجہ سے ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے ، گزشتہ دس سے پندرہ روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے ، گزشتہ ہفتے بھی جج محمد بشیر نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی ، جج محمد بشیر اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردار ہوگئے تھے۔ جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سنا سنائی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاو نڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں ۔