• news

پنجاب کونسل آف آرٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب کونسل آف آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام اظہارِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے مقابلہ مصوری و مقابلہ تقاریر اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ مقابلہ مصوری میں ڈویژن بھر سے 100 کے قریب طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور رنگوں کے استعمال سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کی عکاسی کی۔ مقابلہ تقاریر میں ڈویژن بھر سے 35 سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا،مقابلہ مصوری اور مقابلہ تقاریر میں اؤل،دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ و طالبات میں 20 ہزار،15 ہزار اور 10 ہزار کے کیش انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، پروگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ/صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ شیخ فیصل ایوب تھے۔چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ شیخ فیصل ایوب نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کا مقابلہ جموں کشمیر کے بیٹے اور بیٹیاں بہادری سے کر رہے ہیں اور ہم ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر مس شمسہ گیلانی، محمد عرفان، حسن سردار، اعجاز حسین، شفیق بٹ،عمر رحمان و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن