کوٹ رادھا کشن: آزاد امیدوار پی پی 175 داؤد انیس قریشی کی زیر قیادت ریلی
کوٹ رادھا کشن (نمائندہ نوائے وقت)آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 175 داؤد انیس قریشی نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ کوٹ رادھا کشن میں تاریخی ریلی نکالی جس کا جگہ جگہ پر عوام نے پھولوں سے استقبال کیا اس موقع پر داؤد انیس قریشی نے نہر والے پل پر عوام سے خطاب کرتے کہا کہ حلقہ کے عوام نے میرا تاریخی استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس حلقے میں تبدیلی چاہتے ہیں میں عوام کی طرف سے کیے گئے اپنے استقبال کو کبھی نہیں بھولوں گا عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کامیاب ہو کر عوام کو میں مایوس نہ کروں گا اور اس حلقے میں مثالی تعمیر اتی کام کروا کر اس حلقے کو مثالی حلقہ بنا دوں گا۔ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے دوبارہ بھی منتخب ہو کر بھی اس حلقے میں شرافت کی سیاست کریں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل کے مختلف چیئرمینز‘ کونسلرز‘سماجی شخصیات بھی موجود تھی۔