• news

تحریک انصاف سیاسی انتقام پر  یقین نہیں رکھتی:ڈاکٹر اسلم خان 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ( ن) لیگ سلیکشن کی سیاست جبکہ تحریک انصاف شفاف الیکشن اورعوام کے بھاری مینڈیٹ سے پارلیمان کا حصہ بننا چاہتی ہے آج بھی ہمارا موقف جاندار ہونے کی وجہ سے عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے پی ٹی آئی اقتدار میں آکر آئین کی بالا دستی کیلئے کام کریگی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہوگی ۔ تحریک انصاف سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کے دوران صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن