مہنگائی کے طوفان کو صرف نواز شریف ہی قابو کرسکتے ہیں:اشتیاق احمد ڈوگر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ( ن) کے رہنما وامیدوار پی پی 143 ملک اشتیاق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ماضی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دوران بنائی گئی پالیسیوں کی وجہ سے آنیوالے مہنگائی کے طوفان کو صرف میاں نواز شریف ہی قابو کرسکتے ہیں اورچوتھی بار وزیراعظم بننے کے بعد پاک وطن میں ترقی،خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جبکہ بیروزگاری کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکا جائیگاکیونکہ قوم مسلم لیگ (ن) کے سابق ادوار میں ہونیوالے قومی میگا پراجیکٹس اور گرا س روٹ لیو ل پر ترقی کے عمل سے واقف ہیں 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے برتری حاصل کر کے قومی اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے کارنر میٹنگ کے بعد چودھری ظفر اللہ واہلہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔