ہمارا منشور ہی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے : میاں مرغوب احمد
شرقپور شریف (نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار پی پی 140 صاحبزادہ میاں مرغوب احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ کرین پارٹی 8 فروری کو اس گندے نظام کو ختم کردے گی۔ 8 فروری کو کرین پر مہر لگائیں زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ہمارا منشور ہی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ختم نبوت کے غداروں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردیں۔ 8 فروری ووٹ پر پہرے کا دن ہے اس دن نہ صرف ووٹ کاسٹ کرنا ہے بلکہ اس پر پہرہ بھی دینا ہے ۔