یوسی 225 کوٹ لکھپت سے سابق آزاد ناظم پورے پینل کیساتھ پیپلزپارٹی میں شامل
لاہور(نامہ نگار)این اے 127 پی پی 161 یوسی 225 کوٹ لکھپت سے سابق آزاد ناظم اپنے پورے پینل کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر اور قاسم گیلانی نے پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہایوسی 225 سے سابق ناظم ملک صادق، جنرل کونسلر ذوالفقار بھٹو پیپلزپارٹی میں شامل تھے۔یو سی 225 سے جنرل کونسلر بشیر مغل، جنرل کونسلر حاجی محمد اکرام ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر ملک امجد،چوہدری ذوالفقار، عثمان اعوان، فرحان احمد بشارت بشی دیگر ہمراہ تھے۔