پیر نصیر قادری کااین اے 117 امیدوار ملک سیف الرحمن کی مکمل حمایت کا اعلان
فیروزوالہ( نامہ نگار) ادارہ نصیر العلوم شاہدرہ کے سرپرست اور بانی الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے اپنے گروپ کی طرف سے این اے 117 تحریک لبیک کے نامزد امیدوار ملک سیف الرحمن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار این اے 117 تحریک لبیک ملک سیف الرحمان اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ 8 فروری کا سورج تحریک لبیک کے امیدواروں کی کامیابی لے کر طلوع ہوگا۔ دین مصطفی کے نفاد ہی میں ملک کی بقا اور ترقی ہے۔