ووٹ گواہی کا نام ،دیانتداری کیساتھ استعمال کیا جائے:حافظ ابراہیم نقشبندی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) چیئرمین الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور معروف اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ ووٹ ایک امانت، شہادت اور گواہی کا نام ہے جسے دیانت داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ آپ کے ووٹ سے جو بھی نمائندہ اسمبلی میں پہنچے گا اس کے اچھے برے اقدامات کی ذمہ داری ووٹر پر ہوگی اس لیے سوچ سمجھ کر امیدوار کا انتخاب کریں۔جمہوری معاشرے میں ووٹ ایک طاقتور ہتھیار ہے جس کے ذریعہ آپ اپنی حکومت پر ملکیت کا احساس پیدا کر سکتے ہیں۔اسلام ہمیں آپس میں باہمی رواداری،اخوت و محبت، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ آپ کا تعلق جس مرضی پارٹی سے ہولیکن الیکشن میں اختلاف رائے کو گالم گلوچ اور دشمنی کی شکل نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اورآئین و قانون کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔