• news

نوجوانوں کو فنی تربیت دیکر ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے:ضیا الدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سرپرست اعلی الخدمت فاؤیشن لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فنی تربیت دیکرہی ملک و قوم کو آگے بڑھایاجا سکتا ہے۔الخدمت بنوقابل پروجیکٹ سے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات ہنرمند ہوکر ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔ الخدمت فاونڈیشن لاہور کے تحت بنو قابل پروگرام میں لاہور کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے فری آئی ٹی کورسز میں پہلے مرحلہ میں انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا اور اب دوسرے مرحلہ میں نوجوانوں کیلئے کمپوٹر لیب کا انتظام کیا گیا ہے ،جلد اس ماہ میں کلاسزکا آغاز کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن