• news

جنوری : چیک پوسٹوں پر14833وہیکلز،. 10772موٹر سائیکلز کی چیکنگ

لاہور(نامہ نگار)گزشتہ ماہ شہر کی داخلی وخارجی چیک پوسٹوں پر14833وہیکلز،. 10772موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پرسیکورٹی کے پیش نظر کی جانے والی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 165123اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔دوران چیکنگ 1661گاڑیوں کے بلیک پیپر،8گاڑیوں سے بیلو لائٹس ہٹائی گئی ہیں۔ ناجائز اسلحہ کے23مقدمات درج کئے گئے جبکہ166ٹارگٹ آفینڈرز،20عدالتی مفروران اور35اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران قیام امن کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران و اہلکارچوکس رہیں شہر میں انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران شہریوں کیساتھ شائستہ رویہ اپنائیں اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن