• news

ٰانڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان ‘بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان بنگلہ دیش کو5رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔پاکستان انڈر19ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 40اوورز میں 155رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ عرفات منہاس نے 34اور شاہ زیب خان نے26رنز بنائے ۔ روحانت دولا اورشیخ پاویز نے چار چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ 156رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش انڈر19ٹیم عبید شاہ کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت 150رنز پرآئوٹ ہوگئی ۔ محمد شہاب 26اور رضوان 20رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عبید شاہ نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ علی رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ عبید شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بھارتی ٹیم نے لگاتار پانچویں جیت حاصل کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت نے نیپال کو 132 رنز سے ہرادیا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔بھارت کی طرف سے دو کھلاڑیوں (کپتان ادے سہارن اور سچن داس) نے سنچری سکور کی اور ٹیم کو 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔نیپال کی ٹیم 9 وکٹوںپر 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی ٹیم اس وقت سپر سکس کے گروپ1 میں 8 پوائنٹس کیساتھ نمبر ون پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن