انتظامی امور انٹر نیشنل سطح پر قومی ہاکی ٹیم کیلئے جگ ہنسائی کا سبب بننے لگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کھیل ہاکی کا زوال اپنی جگہ لیکن انتظامی امور انٹرنیشنل سطح پر مسلسل جگ ہنسائی کے سبب بننے لگے۔مسقط میں پیسوں کی ادائیگی نہ کرنے پر پاسورٹ ضبطی کیساتھ قومی ٹیم کو ہوٹل سے باہر نکالنے کی وارننگ ملی، اس موقع پر عمان میں پاکستانی سفیر نے ذاتی حیثیت میں رقم ادا کرکے ہاکی ٹیم کو رسوائی اور پاکستان کو بدنامی سے بچایا۔