• news

 سپیشل جج اینٹی کرپشن نے خرم شہزاد ،خرم منور ، بیرسٹر طیاب کی ضمانت میں 10فروری تک توسیع کر دی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حلقہ این اے 115خرم شہزاد ورک حلقہ این اے 116خرم منور منج اور پی پی 141کے امیدوار بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی ضمانت میں 10فروری تک توسیع کردی ہے اس فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ مذکورہ امیدواروں نے اپنے وکلاء کے ہمراہ مذکورہ عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کی توسیع کیلئے استدعا کی جو فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے انہیں 10فروری تک ضمانت میں توسیع دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن