• news

غزہ: اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 12 فلسطینی شہید

غزہ (آئی این پی + اے پی پی) اسرائیل کے مظالم جاری، بمباری کے نتیجے میں مزید112  فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء کی تعداد27 ہزار سے بڑھ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال امل ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، جنین ، نابلس اور ہیبرون میں کارروائیاں کی گئیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد66 ہزار287 ہو گئی۔ رفع میں 2 رہائشی عمارتوں پر حملے سے 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے  یونیسیف  کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بمباری اور نقل مکانی کے دوران 17ہزار بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے ہیں۔ غزہ میں اس وقت موجود تمام بچوں کو ذہنی صحت اور تعلیم کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ وہ سو نہیں سکتے، وہ جذباتی ہو جاتے ہیں یا جب بھی وہ بموں کی آواز سنتے ہیں تو وہ گھبرا جاتے ہیں۔  سربراہ جوناتھن کریکس نے کہا  اس جنگ سے پہلے، یونیسیف پہلے ہی اس بات پر غور کر رہا تھا کہ غزہ میں500,000  بچوں کو پہلے ہی ذہنی صحت اور نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے مگر آج ہمارا اندازہ ہے کہ تقریبا تمام بچوں کو اس مدد کی ضرورت ہے، یہ دس لاکھ سے زیادہ بچے ہیں۔ 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر گئی۔ متحدہ امارات کے ہسپتالوں میں زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 9 واں گروپ پہنچ گیا۔ تعداد 49 ہے۔ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ سے دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں غزہ جنگ بندی کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ غزہ میں امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بھی بات چیت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن