• news

خاتون کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالا سی آئی اے کا کانسٹیبل نکلا  

لاہور(نامہ نگار)سمن آباد کے علاقے میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والا شخص سی آئی اے کا کانسٹیبل نکلا۔ ہفتہ اور اتوار کی رات سمن آباد دوسرے گول چکر کے قریب اسد نامی نوجوان نے اپنی دوست عالیہ مبشر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کوگولی مار کرخودکشی کر لی تھی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کو قتل کر دیا کے خودکشی کرنے والا سی آئی اے کا کانسٹیبل اسد تھا اور وہ کرائے کے کوارٹر میں اچھرہ میں مقیم تھا۔ واقعہ میں قتل ہونے والی 34سالہ مقتولہ عالیہ مبشر چار بچوں کی ماں تھی اور وہ جاوید مارکیٹ اچھرہ کی رہائشی تھی۔پولیس نے مقتولہ عالیہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن