پولیس کے مزید 7اہلکاروں کے علاج معالجہ کیلئے 12لاکھ روپے جاری
لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 7 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈ جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر برانچ مختلف اضلاع سے موصول درخواستوں پر فوری کاروائی کرکے فورس کو ہر ممکن مالی معاونت فراہم کرے۔