• news

کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا 439پر آئوٹ ‘افغانستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 199رنز 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) افغانستان نے کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 199 رنز بنا لئے اور اسے سری لنکا کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 42 رنز درکار ہیں ، ابراہیم زدران نے پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی ، ابراہیم زدران 101 اور رحمت شاہ 46 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نور زدران 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، واحد وکٹ اسیتھا فرنینڈو نے حاصل کی ، اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری کیساتھ 439 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن