چین نے تربت میں تعلیم و صحت کے تین منصوبوں کے لیے فنڈز مہیا کر دئیے
تربت (این این آئی)چینی حکومت کی مالی اعانت سے تربت میں تعلیم و صحت کے شعبے میں تین اہم منصوبوں کی نقاب کشائی کر دی گئی ، دو منصوبوں کی مالیت 50،50 لاکھ روپے جبکہ تیسرے منصوبے کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق چینی حکومت کی مالی اعانت سے مکران کے تاریخی صدرمقام اور بلوچستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر تربت میں تعلیم و صحت کے شعبے میں تین اہم منصوبوں کی نقاب کشائی کی گئی۔گوادر پرو کے مطابق کمشنر مکران سعید احمد عمرانی نے حکومت بلوچستان کے تحت تین منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ پہلے منصوبے کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے جس میں تربت میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول کو سولر پینل اور کمپیوٹر سسٹم کی فراہمی شامل ہے۔