• news

بلاول بھٹو نئی سوچ کے ساتھ خدمت کیلئے نکلے ، عوام کامیاب کرائیں: عمر رحمان ملک

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے ڈیجیٹل ہیڈ و سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ عمر رحمان ملک نے یوسی 229 پی پی 160 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام چیئرمین بلاول بھٹو کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں، بلاول بھٹو زرداری ایک نئی سوچ کے ساتھ ملک و عوام کی خدمت کرنے کا عزم لے کر نکلے ہیں۔ اس موقع پر علی رحمان ملک، سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس پی پی پی وسطی پنجاب احسن رضوی، محسن حسن، حاجی حنیف جٹ، ریاض جٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا، شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا علاقے کی بدترین حالت دیکھ کر بہت دْکھ ہوا۔ وعدہ کرتے ہیں علاقہ کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کرینگے۔ پیپلز پارٹی عوامی معاشی معاہدہ پر عملدرآمد کر کے عوام کو ریلیف دے گی۔ بینظیر انکم سپورٹ کو وسعت دے گی۔ پروگرام وسیلہ حق کے تحت غریب و مستحقین عورتوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری حلقہ میں صاف پانی اور بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ 8 فروری کو عوام تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں۔

ای پیپر-دی نیشن