سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کے 8سال بعد اہلیہ صفا بیگ کا چہرہ دکھا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو اس بات پر کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ اہلیہ کیساتھ تصاویر شیئر کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ چھپا دیتے ہیں۔عرفان پٹھان نے اہلیہ صفا بیگ کیساتھ شادی کی 8ویں سالگرہ منائی اور خوبصورت ازدواجی زندگی کے 8سال مکمل ہونے پر خصوصی نوٹ میں ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ سابق کرکٹر نے متعدد کردار ادا کرنے اور ان سب کو پورا کرنے پر اپنی اہلیہ کی تعریف کی۔