نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حسنین رضا گرفتار لاہور سمیت کئی شہروں میں صحافیوں کا احتجاج
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ سے نوائے وقت کے صحافی حافظ حسنین رضا کو 3۔ ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری پر لاہور، اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کرنا جرم بن گیا۔ صحافی پر ریاستی مشینری کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔