کئی وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے قبال ٹاؤن میں افضل ‘ اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ‘ زیوارات ‘ موبائل فون‘نصیر آباد میں محمد عادل سے 4 لاکھ 10 ہزار‘ موبائل فون‘نشتر کالونی میں افضل سے 3 لاکھ 5ہزار‘ موبائل فون،ہنجروال میں تنویر سے70ہزار ‘ موبائل فون،چوہنگ میں ظاہر سے 55ہزار‘ موبائل فون،باٹا پورمیں عظیم سے40 ہزار ‘ موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں اشتیاق سے 35ہزار‘ موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں سمیر بٹ سے 15ہزار‘ موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں ادریس سے 14ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے نواب ٹاؤن میں سلیمان کی دکان کے تالے توڑ کر ڈھائی لاکھ کا سامان چوری کر لیا۔چوروں نے فیصل ٹاون ‘ ڈیفنس سے دو گاڑیاں جبکہ،سبزہ زار،، داتا دربار،نولکھا،راوی روڈ،مانگا منڈ،گجرپورہ،ساندہ اور مصری شاہ کے علاقوں سے8 موٹر سائیکل چوری کر لئے۔