روس کے زیر قبضہ شہر پر یوکرائن کی گولہ باری، 15 افراد ہلاک، 10 زخمی
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) مشرقی مقبوضہ شہر لائسیچانسک پر یوکرین کی گولہ باری میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لانسیچانسک میں یوکرین کی گولہ باری میں ایک بیکری تباہ ہوگئی جس کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔روسی افواج نے کہا کہ یوکرین نے ایک ایسی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں ایک مشہور بیکری تھی۔ ملبے سے 15 لاشیں اور 10 زخمیوں کو نکال گیا جب کہ مزید 10 افراد دبے ہوئے ہیں۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی فوج نے یوکرین سے 6 ماہ کی جنگ کے بعد اس شہر پر گزشتہ برس قبضہ کیا تھا اور تاحال یہ قبضہ برقرار ہے۔یوکرین کی فوج کی جانب سے بیکری کو نشانہ بنانے کے روسی الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ 22 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کرکے چار بڑے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور متنازع ریفرنڈم کے ذریعے ان علاقوں کو خود میں ضم کرلیا تھا۔