• news

 بھارتی مظالم کشمیریوں کی جہدوجہد کو نہیں دباسکے،مشعال ملک

اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے حریت رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کو پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے لوگ کشمیریوں کی جہدوجہد آزاد کی تحریک اور ان کی کوششوں کے ساتھ یکجہتی کے طورپر مناتے ہیں پاکستان میں ہرطبقہ فکر کے لوگ اس دن کو اپنے کاروبار بند کرکہ، تعلیمی ادارے، عدالتیں سرکاری دفاترو بزنس روک اپنا نقصان کرکہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جہدوجہد آزادی کی حمایت اور ان کے ساتھ ہمدری کے طورپر مناتے ہیں یوم یکجہتی کشمیر بہت سے ممالک میں ایک ساتھ منایا جاتا ہے جو کشمیر کے مسئلے کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری حریت قیادت جیل میں ہے یاسین ملک کو مودی کی اگلی حکومت کے قیام کے لیے پھانسی کی سزا دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے بھارت کے مظالم کشمیریوں کی جہدوجہد کو نہیں دباسکے اب بھارت کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی پر اتر آیا ہے وہاں پر ہندووں کی آباد کاری کی جارہی ہے تاکہ وہ آئندہ دھونس زدہ الیکشن میں مسلم اکثریت کو ختم کرکہ یہاں پر ہندووں کی اکثریت قائم کردے  بھارت کی آر ایس ایس سپریم کورٹ نے بھی پانچ اگست کے فیصلے کو درست کہا ستمبر کے الیکشن میں کشمیر میں ہندو اکثریت سامنے لانے کی کوشش ہورہی ہے پانچ سوسال پرانی بابری مسجد کے اندر مندر تعمیر کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ  مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو تبدیل کیا جارہا ھے آرایس ایس کا دہشتگردی نیٹ ورک دنیا میں پھیل گیا ھے ہندوستان کے غزائم میں رکاوٹ کشمیری قوم ھے کشمیر پر طویل المدتی پالیسی بنانا ہوگی ہم نے خصوصی کشمیر کمیٹی بنا دی اسٹریٹیجک پالیسی میں تجاویز دینگے حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہاکہ پانچ فروری کا دن جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے 1988میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طورپر منانے کا اعلان کیا اور انہیں اسوقت کے وزیر اعلٰی پنجاب میاں نواز شریف کی بھی حمایت حاصل تھی مرکز میں پی پی کی حکومت تھی انہوں نے بھی  اس اعلان کی تائید کی پھر حکومت پاکستان کی جانب سے ھفتہ وار یکجہتی کا اعلان کیا گیا اب اس دنیا پوری دنیا میں یکجہتی منائی جاتی ھے یوم یکجہتی اب عالمی ایونٹ بن چکا ھے اس یکجہتی نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو بھی متحد کیا انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور عوام کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں حریت رہنما محمود احمد ساغر نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کشمیر میں میڈیا غیر ملکی مبصرین کو کشمیر تک رسائی دے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں  نے نہ کبھی سرینڈر کیا ہے نہ کریں گے انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے کردار ادا کرے کشمیر میں پرامن تحریک کو کمزوری نہ سمجھاجائے پوری کشمیری قیادت جیل میں ہے بہت کچھ کو پھانسی کی تیاری ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن